چین نے رواں برس کینیڈا کے 4شہریوں کو سزائے موت

   

بیجنگ : کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے معافی کی اپیل کے باوجود چین نے کینیڈا کے شہریوں کو پھانسی دے دی۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی طرف سے رحم کی اپیلوں کے باوجود، چین نے حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے 4شہریوں کو موت کی سزا دی۔ انہوں نے کہاکہ ہم چین میں کینیڈا کے شہریوں کے خلاف ہونے والی پھانسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ تمام متاثرہ افراد دہری شہریت رکھتے تھے۔ دوسری جانب چین کے گلوب اینڈ میل اخبار میں ان موت کی سزاؤں پر ایک سرکاری بیان شائع ہوا، جس میں کہا گیا کہ کینیڈا کے چاروں شہری منشیات کے جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے۔


ٹرمپ کا F-47 لڑاکا طیارہ کی تیاری کا اعلان
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ’سکستھ جنریشن جنگی طیارہ‘ کی تیاری کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ٹرمپ نے کہا اس طیارہ کا نام ’ایف-47‘ ہونے کی وجہ ٹرمپ کا امریکہ کا 47واں صدر ہونا بھی ہوسکتی ہے۔ یہ ایسا طیارہ ہوگا جس کی صلاحیتیں بے مثال ہوں گی۔ ٹرمپ نے کہا اس طیارہ کی رفتار، گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت اور دیگر خصوصیات کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ اس طیارہ کی تیاری کا معاہدہ امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو دیا گیا ہے۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ جنگی طیارہ تاریخ کا سب سے مہنگا طیارہ ہوگا۔