چین نے ماؤنٹ ایورسٹ کی پیمائش کا دوبارہ آغاز کر دیا

,

   

٭ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کی ایک سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچ چکی ہے، جو کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران دنیا کی بلند ترین چوٹی پر جانے والی واحد ٹیم ہے۔یہ سروے ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی دوبارہ ماپنے کے لیے وہاں پہنچی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ماحولیاتی نامہ نگار نوین سنگھ کھڑکا کے مطابق سنہ 2005 کی پیمائش کے بعد سے چین یہ کہتا رہا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی 8,844.43 میٹر ہے لیکن نیپال برطانوی نوآبادیاتی دور کے دوران سروے آف انڈیا کے ذریعہ مقرر کردہ 8،848 میٹر کے اعداد و شمار کا استعمال کرتا ہے۔