بیجنگ: چینی پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس
(PLARF)
نے دو نئی قسم کے جنگی میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے ۔ یہ اطلاع سرکاری سی سی ٹی وی براڈکاسٹر نے ہفتہ کے روز اپنی رپورٹ میں دی ہے ۔ تاہم انہوں نے اس تجربے کی تاریخ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے ۔دونوں میزائلوں کو شمال مغربی چین کے صحرائی علاقے میں داغا گیا تھا، جو سینکڑوں کلومیٹر دور اپنے نشانہ کو تباہ کر نے میں کامیاب ثابت ہوا۔ نئے میزائل کے تجربے سے چین کی راکٹ فورس میں اضافہ ہوا ہے ۔اس میزائل تجربے سے PLARF کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔