بیجنگ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے چین سے اب ایک نئے طرز کی مدد طلب کی ہے۔ 5 اگست کو ہندوستان کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا تھا لیکن چین نے یہ کہہ کر اس نازک مسئلہ پر مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے کہ ہندوپاک باہمی بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی ساتھ علاقائی سالمیت اور امن کو بھی ملحوظ رکھیں۔ یاد رہیکہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد چین کے دورہ پر ہیں۔
