چین کا ہندوپاک کے درمیان بات چیت کی خواہش کاخیرمقدم

   

بیجنگ،8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے بات چیت شروع کرنے کی خواہش کا چین نے خیر مقدم کیا ہے ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا،‘‘ٹکراؤ شروع ہونے کے بعد سے ہی چین نے معاملے کو آگے نہ بڑھانے اور دونوں ملکوں کو تحمل سے کام لینے کیلئے کہا ہے ۔بات چیت کے ذریعہ سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جانی چاہئے کہ حقیقت میں ہوا کیاتھا۔ چین ،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے مثبت کردار ادا کررہا ہے ۔