چین کوروناوائرس : ماسک کو زیادہ قیمت میں فروخت کرنے پر چالان

,

   

بیجنگ: چین میں پھیل رہے جان لیوا کورونا وائرس سے ساری دنیا میں خوف و ہراس کا ماوحول چھایا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں بھی بعض افراد ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ چین کے بیجنگ شہر میں کورونا وائرس سے حفاظت کے ماسک کو ڈرگ اسٹور(میڈیکل شاپ) زیادہ قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔ بیجنگ کی بلدیہ نے اس اسٹور پر 3 ملین یون (434,530ڈالرس) کا چالان عائد کیا۔

واضح رہے کہ اس کورونا وائرس سے چین میں تاحال 132 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 6000افرادبیمار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ماسک کی اصل قیمت 143 یون ہے اسے ان دکان والے 850 یون میں فروخت کررہے ہیں۔ بیجنگ میونسپل نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری چالان عائد کیا او رآئندہ اس طرح کی کارکردگی میں ملوث ہونے پر انتباہ دیا۔ میونسپل عہدیداروں اس دکاندار کو ہدایت دی کہ وہ جن لوگوں سے زائد قیمت میں ماسک فروخت کئے ہیں انہیں ان کی اضافی رقم واپس کریں۔