چندی گڑھ (پنجاب): پنجاب وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے چہارشنبہ کو کہا کہ ریاستی حکومت نوجوانوں کو اسمارٹ فونس دینے کے وعدہ کے مطابق چین کو اسمارٹ فونس کا آرڈر پہلے ہی دیدیا گیا ہے لیکن چونکہ چین میں پھیل رہے کورونا وائرس کے سبب اس کے آنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ پنجاب اسمبلی میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی موبائیل فونس چین سے آجائیں گے یہ میں تقسیم کردئے جائیں گے۔
https://twitter.com/Punjabupdate/status/1232630787847049217
انہوں نے کہا کہ کچھ اسمبلی کے ارکان نے ہماری پارٹی کے انتخابی منشور میں کئے گئے فونس کی تقسیم کے وعدہ کے مسئلہ کو اٹھایا ہے۔ بہت جلد فونس کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ انہوں نے تیقن دلایا کہ انتخابات کے موقع پر کئے گئے تمام وعدوں کو ان پارٹی پورا کرے گی۔