نئی دہلی : ہندوستان نے آج اوڈیشہ کے ساحل سے قریب اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ سے اگنی ۔
V
کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ بیالسٹک میزائل زمین سے زمین پر 5,000 کیلو میٹر تک ٹھیک ٹھیک نشانہ لگا سکتا ہے۔ اس تجربہ کو چین کیلئے ٹھوس پیام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ یہ میزائل تین مرحلہ پر مشتمل ٹھوس ایندھن والا انجن استعمال کرتا ہے اور نہایت کامیابی سے ٹھیک ٹارگٹ کو نشانہ بناسکتا ہے۔ اگنی ۔ V کا پہلا ٹسٹ 2012ء میں کیا گیا تھا۔
