چین کیلئے ویتنام کی تمام پروازیں معطل

   

Ferty9 Clinic

ہنوئی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ویتنام نے تمام چینی پروازوں کو منسوخ کردیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے حملے سے بچاجاسکے ۔ ویتنام کی شہری ہوابازی اتھاریٹی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا ان تمام ائر لائینس پر اثر ہوگا جو ویتنام اور چین کے درمیان پروازیں کرتی ہیں جن میں ہانگ کانگ ‘ مکاو اور تائیوان بھی شامل ہے ۔ یہ اعلان شہری ہوابازی اتھاریٹی کی ویب سائیٹ پر بھی پیش کیا گیا ۔ تائیوان سے ویتنام جانے والی ایک پرواز سے اس اعلان کے بعد مسافرین کو اتار دیا گیا ۔ تاہم ویتنامی شہریوں اور سیاحوں نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے اور کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے ۔ ویتنام وہ تازہ ترین ملک ہے جس نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے چین کی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ چین میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 259 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ چین میں ووہان صوبہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔