چین کی تائیوان کو اسلحہ فروخت کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ : 18 ڈسمبر ( ایجنسیز ) چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے ون چائنا اصول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، تائیوان کو امریکی اسلحہ بیچنا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے شدید نقصاندہ ہوگا۔امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین تائیوان کو اسلحہ فروخت کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ تائیوان کو مسلح کرنے کا خطرناک اقدام فوری طور پر روکے، امریکہ اپنے رہنما کی طرف سے کیے گئے وعدے پر عمل درآمد کرے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تائیوان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہتھیاروں میں راکٹ سسٹم، توپیں، اینٹی ٹینک میزائل، ڈرون اور دیگر آلات شامل ہیں۔