چین کی جبری مشقت سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کی توثیق

   

بیجنگ : چین نے جبری مشقت سے متعلق 2مختلف بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیم خودمختار ریاست سنکیانگ کے علاقے میں اقلیتوں کے ساتھ بیجنگ کے سلوک پر مغربی دباؤ اور تنقید کے تناظر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ چین میں قانون سازوں نے اپنے ایک اہم فیصلے میں جبری مشقت کے خلاف 2الگ الگ بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کی۔