چین کی خاتون سائنسداں کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ معطل

,

   

ووہان لیباریٹری میں کوروناوائرس کو انسان نے تیار کیا، خاتون کے دعویٰ پر کارروائی

بیجنگ : چین کی خاتون سائنسدان لی منگ یانگ نے دعویٰ کیا تھا کہ ووہان کی لیباریٹری میں کوروناوائرس کو چین نے ہی تیار کیا تھا۔ یہ وائرس انسان کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ اس دعویٰ کے بعد ٹوئیٹر نے ان کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔ قبل ازیں ماہ مئی میں ٹوئیٹر نے ان کے ٹوئیٹس کو کوروناوائرس پر حکمراں دعویٰ کے ساتھ پیش کرنے لگا تھا۔ یہ بات تو واضح نہیں ہوئی کہ ٹوئیٹر نے ان کے اکاؤنٹ کو محض اس وجہ سے معطل کیا ہے کہ انہوں نے کوروناوائرس کے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خاتون لی منگ یانگ نے جسے ایک سائنسداں قرار دیا جارہا ہے، ہانگ کانگ اسکول آف پبلک ہیلت میں کام کرتی تھی۔ جب اس نے چینی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وائرس پھیلانے کا الزام لگایا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بتایا جاتا ہیکہ اس نے امریکہ کو فرار ہونے سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا۔ اپنی سلامتی کے پیش نظر وہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔ امریکہ کے خفیہ مقام سے اس نے خواتین کے ایک گروپ میں شامل ہوکر اپنے تاثرات بیان کررہی ہے۔