چین کی طالبان کو 10 لاکھ ڈالر کی مالی امداد مزید 50 لاکھ ڈالرکا وعدہ

   

بیجنگ/ دوحہ : چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امارت اسلامیہ افغانستان کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے اور مزید 50 لاکھ امریکی ڈالر دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ قطر میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی سے طالبان حکومت کے ہم منصب مولوی امیر اللہ متقی نے ملاقات کی تھی اور افغانستان کو درپیش مالی مشکلات سمیت سرحدوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ملاقات کے بعد چین نے طالبان حکومت کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی امداد جاری کردی ہے جب کہ مزید 50 لاکھ کی امداد بھی جلد فراہم کی جائے گی۔امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد خاص طور پر ادویہ اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں استعمال ہوں گی۔علاوہ ازیںافغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے قطر میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔ملاقات سے قبل افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات سے قبل افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا۔