جنیوا : جنیوا میں چین کے اعلی سفارت کار چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 53 ویں اجلاس کے دوران ایک بحث میں کہا کہ چین ہر قسم کے اسلاموفوبیا کے خلاف ہے۔اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ سفیر چھن شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور افہام و تفہیم کی وکالت کی ہے۔یو این ایچ سی آر نے مذہبی منافرت کے پہلے سے طے شدہ عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے واقعات پر فوری بحث کا آغاز کیا ہے جس کا مظاہرہ کچھ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی سے ہوتا ہے۔
