چیک ان بیاگیج سے 10 لاکھ کے زیورات کا سرقہ

   

چینائی 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کی ایک 40 سالہ خاتون نے شکایت کی کہ اس کے چیک ان بیاگیج سے 10 لاکھ مالیتی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ خاتون نے بنگلورو سے جودھپور براہ دہلی 22 اگسٹ کو سفر کیا تھا ۔ اس نے بتایا کہ جودھپور پہونچنے کے بعد اسے اپنے زیورات کے سرقہ کا پتہ چلا اور اس کا سوٹ کیس ٹوٹا ہوا پایا گیا ۔