ڈائرکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ بھی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد18جنوری(سیاست نیوز) ڈائرکٹر صحت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ کوکورونا کی توثیق کے بعد انہیں شریک دواخانہ کردیا گیا ہے۔کورونا کا شکار افراد اور حکومت کے اقدامات کے متعلق کورونا کی وباء کی ابتداء سے ہی صحافیوں و عوام کو واقف کروارہے ڈاکٹر سرینواس راؤ جو کہ کورونا وائرس کے دونوں ٹیکہ حاصل کرچکے ہیں وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس بات کی توثیق خود انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ کی اور کہا کہ انہیں معمولی علامات ظاہر ہونے کے بعد انہوں نے اپنا معائنہ کروایا جس کے نتیجہ موصول ہوتے ہی قرنطینہ اختیار کیا ہے۔ سرینواس راؤکو کورونا کی خبر کے ساتھ ہی ان کے دفتر میں خدمات انجام دینے والوں اور چند یوم میںان سے رابطہ میں آنے والوں کے معائنوں کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرس کے کورونا متاثر ہونے کے دوران وہ کئی مرتبہ ڈاکٹرس سے رابطہ میں آئے اور ممکن ہے کہ اسی وجہ سے وہ شکار ہوئے ہیں علاوہ ازیں ملک میں بوسٹر ٹیکہ دیا جا رہا ہے لیکن یہ پتہ نہیں کہ وہ بوسٹر ٹیکہ لے چکے ہیں یا نہیں!۔