اعضا کی پیوندکاری کے لیے 40 کروڑ روپئے کے مصارف سے خصوصی سنٹر قائم کیا جارہا ہے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ڈائیلاسیس مریضوں کو تاحیات پنشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر آفس وینکٹ راؤ نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر صحت نے ڈائیلاسیس کے مریضوں میں پنشن تقسیم کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاست بھر میں 5 ہزار ڈائیلاسیس مریضوں کو پنشن فراہم کیا جارہا ہے اور یہ پنشن ان کے لیے تاحیات رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار مریضوں کو آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ مفت ڈائیلاسیس کی خدمات فراہم کی جارہی ہے ۔ ملک میں ڈائیلاسیس مریضوں کو آسرا پنشن فراہم کرنے والی تلنگانہ واحد ریاست ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ گردے کے امراض سے متعلق مریضوں کے لیے بجٹ میں 100 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ ڈائیلاسیس مریضوں کے لیے سنگل یوز فلٹر استعمال کرنے والی بھی تلنگانہ واحد ریاست ہے ۔ تلنگانہ میں تاحال 103 ڈائیلاسیس سنٹرس قائم کئے گئے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر حکومت کی جانب سے آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے ادا کرتے ہوئے مفت گردے کی پیوندکاری کے اقدامات کئے جائیں گے اور ایسے مریضوں کے لیے تاحیات مفت ادویات فراہم کئے جائیں گے ۔ گاندھی ، عثمانیہ اور نمس میں اس کا علاج دستیاب ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اعضا کی پیوندکاری کے لیے 40 کروڑ روپئے کے مصارف سے ایک سنٹر قائم کیا جارہا ہے ۔ گردے کی پیوندکاری مفت میں سرکاری ہاسپٹل میں کی جارہی ہے ۔ ہر 100 افراد میں 20 افراد شوگر اور بی پی سی متاثر ہیں ۔ بچوں میں بھی یہ امراض پائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ڈاکٹرس کے مشورے پر اصویات لینے پر زور دیا ۔۔ ن