میدک /4 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل ڈائیٹ میدک مسٹر رمیش بابو نے بتایا ہے کہ ایسے امیدوار جو ڈی ایڈ کورس سال برائے 2024-26 میں داخلے کیلئے ڈی سیٹ کامیاب کرچکے ہیں اور تاحال اپنے Orginal سرٹیفکیٹس داخل نہیں کروائے ہیں ۔ایسے امیدوار اپنے اصل سرٹیفکیٹس اور دو عدد زیراکس کے ساتھ 5 ڈسمبر سال 2024 بروز جمعرات کو ڈایئٹ میدک پر حاصر رہیں ۔ جانچ کے بعد اپنی پسند کے کالج میں داخلے کیلئے دوسرے مرحلے کا ویب آپشن 7 تا 9 ڈسمبر تک کھلا رہے گا ۔ دوسرے مرحلے میں داخلہ حاصل کرچکے امیدوار اپنے اصلی اسنادات کے ساتھ 13 تا 17 ڈسمبر کے درمیان میدک ڈائیٹ پر رپورٹ کریں ۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے داخلوں کے مکمل ہونے کے بعد بچ جانے والی سیٹس پر 18 ڈسمبر 2024 کو میرٹ کی بنیاد پر متعلقہ Diet پر اسپاٹ داخلے دئے جائیں گے اور اس کے بعد 18 سے 21ڈسمبر کے درمیان متعلقہ کالج پر رپورٹ کریں ۔
سرپور ٹاؤن میں سائبر کرائم سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم
سرپور ٹاون/4 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون سب انسپکٹر اپ پولیس کملاکر نے اپنے ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل سید حبیب الدین اور اسٹاف کے ساتھ مل کر کیا بات ہے مقامی عوام میں سائبر کرائم سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلی طور پر شعور بیداری مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کریم سے دور رہتے ہوئے احتیاط برتنے کا عوام کو مشورہ دیا. بعد ازاں ڈرنک اینڈ ڈرائیو اور نشے کی حالت میں گاڑیوں کو چلانے والے لوگوں کو جرمانہ عائد کرتے ہوئے عدالت میں پہنچ کر جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی کی گئی۔