حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست میں منشیات کے خلاف جاری سخت اقدامات کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ منظر عام پر آیا۔ عام کوریئر سرویس سے منشیات کی منتقلی پر سخت نظر کے بعد اب ڈارک ویب کے ذریعہ منشیات حاصل کی جارہی ہیں۔ ڈارک ویب پر آرڈر کے ذریعہ اسپیڈ پوسٹ سے منشیات حاصل کرنے والے ایک عادی شخص کو کھمم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اینٹی نارکوٹک بیورو کی ٹیکنیکل ونگ نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ آسام سے کھمم بذریعہ ڈارک ویب منشیات کا آرڈر کیا گیا تھا۔ ایک سافٹ ویر انجینئر نے جو منشیات کا عادی ہے اس نے بذریعہ ڈارک ویب اسپیڈ پوسٹ سے منگوایا۔ ہائیکرس، مافیا ویمن ٹرائفکنگ ، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے، بردہ فروشی میں ملوث افراد کی جانب سے ڈارک ویب کا استعمال کیا جاتا ہے۔ حیدرآباد میں سخت چوکسی اور اقدامات کے پیش نظر اس انجینئر نے کھمم اسپیڈ پوسٹ سے حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تاکہ پولیس کی کارروائی سے بچا جاسکے۔ ڈارک ویب کی جانب سے شناخت اور کسی کو اطلاع فراہم کئے بغیر انٹرنیٹ میں میڈیسن ویب سائٹ استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کئے بغیر کرپٹو کرنسی کے ذریعہ رقمی لین دین کیا جاسکتا ہے۔ع