ڈالر کے مقابلہ پاکستانی روپیہ ریکارڈ نچلی سطح پر

   

Ferty9 Clinic

کراچی ،13جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے امریکی ڈالر کے مقابلہ پاکستانی روپیہ کی قدر میں زبردست گراوٹ درج کی گئی اور جمعرات کو انٹر بینکنگ کاروبار میں اس کی شرح ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستانی روپئے پر مسلسل دباؤ جاری ہے۔ آج ایک ڈالر کی قیمت مزید صفر اعشاریہ 54روپئے بڑھ کر 152روپئے 10پیسے تک پہنچ گئی ۔انٹربینکنگ کاروبار میں امریکی ڈالر کے مضبوط ہونے سے کھلے بازار میں بھی زرمبادلہ کی شرح صفر اعشاریہ 40روپئے بڑھ کر 152اعشاریہ 40پیسے ہوگئی ۔