ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں کمی‘ کرونا وائرس کے خوف میں درہم کے مقابلہ 20.25روپئے تک پہنچا

,

   

ممبئی۔جمعرات کی ابتدائی ٹریڈ کے دوران ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں 82پیسوں کی گرواٹ ائی ہے جبکہ ڈالٹر 74.50تک پہنچا‘

کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے امریکہ کی جانب سے یوروپ سے آنے والے فلائٹ پرعارضی امتناع عائد کرنے کے بعد عالمی مارکٹ کو ہونے والے نقصانات کے درمیان یہ معاملہ پیش آیا ہے۔

ایکس ای ڈاٹ کام کے مطابق یواے ای درہم کے مقابلہ (یو اے ای وقت)7:45صبح کے اوقات میں 20.20تک پہنچ گیاتھا۔

گھریلو شیئر مارکٹ تیس ماہ سے بھی زیادہ گرواٹ کا سامنا کررہا ہے کیونکہ نفٹی کے انڈیکس میں عالمی مارکٹ میں کاروبار کے دوران 10,000تک کی گرواٹ ائی ہے۔

سنیکس 1700نیچے کی طرف گیا جبکہ نفتی 10,000تک کی گرواٹ پر ہے۔ جمعرات کے روز مذکورہ بی ایس ای شیئر بازار میں اس وقت 1700پوائنٹس کی گراوٹ ائی جب ورلڈ ہلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وباء قراردئے جانے کے بعد عالمی مارکٹ میں گرواٹ ائی تھی۔ تمام ایشیائی اشارہ سرخ میں چل رہے تھے۔

ڈبلیو ایچ او نے چہارشنبہ کے روزکرونا وائرس کو عالمی وباء قراردینے کے پیش نظر ڈو جونس صنعتی شرح میں بھی کمی ائی دیکھنے کو ملی ہے۔

صبح 9.27کے وقت شیئر بازار 1754.38کی کمی سے 33,943.02پر کاروبار کررہاتھاجو سابق کے 35,697.40سے 4.91فیصد کم ہے