ڈاکوؤں کی ٹولی کو عدالت سے سزا

   

حیدرآباد۔/24جنوری، ( سیاست نیوز) شاد نگر کی ایک عدالت نے ڈاکوؤں کی ایک ٹولی کو 7 سال کی سزا سنائی ہے۔ شاد نگر پولیس نے سال 2018 کے ایک مقدمہ میں آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے ڈاکوؤں کی ٹولی کے ارکان راگھوپتی عرف رگھو، وڈے راجو ، وڈے مرگیش، وڈے ڈینٹری، رو۔ وڈے نرسمہا اور وڈے وکرامیا ساکنان جیڈ چرلہ کو سات سال کی سزاء سنائی ۔ سال 2018 میں اس ٹولی نے شاد نگر کے حدود میں ایک کاٹن مل میں ڈکیتی کی تھی اس وقت دو سیکورٹی گارڈز پر حملہ کرتے ہوئے انہیں شدید زخمی کردیا تھا۔