گلاسکو : اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے نوجوان کو لوٹ لیا گیا، ڈاکو اتنا بدحواس تھا کہ اسے اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں پیش آیا۔ جہاں 45 سالہ ڈاکو نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 17 سالہ نوجوان کو عقب سے دبوچ لیا اور چاقو گردن پر رکھ کر لوٹ لیا۔لوٹنے والے نوجوان نے ڈاکو کی شکل تو نہیں دیکھی لیکن آواز پہچان لی۔ نوجوان حیران رہ گیا کہ ڈاکو کوئی اور نہیں اس کا باپ ہے۔ نوجوان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کسے لوٹ رہے ہیں۔ڈاکو نے کہا کہ تم جو کوئی بھی ہو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ رقم مجھے دو اور پیچھے مڑ کر مت دیکھنا لیکن لڑکے نے چہرہ باپ کی جانب کیا اور کہا یہ آپ کیا کرنے لگے ہیں۔باپ نے کہا کہ وہ مجبور تھا۔