ڈاکٹرس کا ملک کی ترقی میں اہم رول پر ڈاکٹر سراج الرحمن کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : ہر سمجھ دار شہری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ظاہری حالات کتنے بھی ناموافق ہوں وہ ملک کی ترقی میں اپنی ذمہ داری اپنے پیشے میں رہ کر نبھائیں ۔ خالق کائنات نے ہمیں عزت دار ڈاکٹری پیشے سے نوازا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے ان کے توقع کے مطابق ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بلا لحاظ مذہب و ملت ان کی خدمت میں جٹ جائیں ۔ یہی پیشہ ط چاہتا ہے ۔ کووڈ 19 میں جن مسائل سے عام عوام بے یار و مددگار ہوئی ان میں علاج کے لیے جن ڈاکٹروں نے اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر علاج کیا وہ خدمت ناقابل فراموش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد سراج الرین نے عثمانیہ ڈینٹل کالج ہاسپٹل میں یوم آزادی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر چندولال نے پرچم کشائی کی اور علاج کے معیار کو بڑھانے کی تلقین کی ۔۔