ڈاکٹرس کے لئے ودیا بالن نے 1000پی پی ایز کا دیا عطیہ‘ فنڈس بھی اکٹھا کئے

,

   

”سی او وی ائی ڈی کے خلاف جنگ میں ہمارے ہلت کیر کے پیشہ وار سرحد پر کھڑے سپاہیوں کی طرح ہیں‘
ممبئی۔ سی او وی ائی ڈی19کے خلاف پہلی صف میں کھڑے ہوکر اس مہلک وباء کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرس او رطبی عملے کی حفاظت کے لئے بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے 1000پی پی ایز کٹس کا عطیہ دیا ہے۔

فلم پروڈیوسر اتل کاسے باکر اور درشیاں فلم کے منیش مندرا کے ساتھ مزید 1000پی پی ایز کی فراہمی کے لئے ودیا نے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی بھی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ ودیا بالن نے انسٹاگرام پر پوسٹ ایک ویڈیو پیغام میں تمام پر زوردیا ہے کہ وہ اس کام کے لئے تعاون کریں

۔انہوں نے لکھا کہ”نمستے سی او وی ائی ڈی19کے خلاف جنگ میں خود کی حفاظت کے لئے ہمارے ہلت کیر ورکرس کو پی پی ایز کی فراہمی نہایت حساس ہے۔

میں 1000پی پی ایز کا عطیہ دے رہی ہوں اور مزید 1000پی پی ایز اپنے ساتھیو ں کی مدد سے فوری طور پر فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہوں جو ملک میں بھر میں ڈاکٹر س اور طبی عملے کی سخت ضرورت ہے“

https://www.instagram.com/tv/B_XUAW_Hq8d/?utm_source=ig_embed

عطیہ دینے والوں کے لئے اداکارہ نے انعام کا بھی اعلان کیاہے۔

انہو ں نے لکھا کہ”عطیہ دینے والوں کی فیاضی کا احترام کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر میں شکریہ کا ایک ویڈیو پیغام بھی ارسال کروں گی“۔

مذکورہ ”مشن منگل“ کی اداکارہ نے اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے پی پی ای کٹس کی ہندوستان میں قلت کے متعلق بات کی اور وضاحت کی کہ کیو ں اس کا عطیہ ضروری ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ویدیا نے کہا ہے کہ”سی او وی ائی ڈی کے خلاف جنگ میں ہمارے ہلت کیر کے پیشہ وار سرحد پر کھڑے سپاہیوں کی طرح ہیں‘۔

ایک پی پی ای کٹ 650روپئے میں تیار ہوتی ہے جس ناصرف وائر پروف بلکہ گلوز‘ گوگلس‘ فیس شیلڈ‘ تین پرتی سرجیکل ماسک‘ اور جوتے کورس پر یہ مشتمل ہوتا ہے‘ مذکورہ اداکارہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے