ڈاکٹروں اور پولیس پر حملہ کی مذمت : فلمسٹار سلمان خان

,

   

ممبئی، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ڈاکٹروں اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی سرزنش کی ہے ۔کورونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے سلمان خان اس وبا پر ویڈیو اور فوٹو شیئرکرکے اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ڈاکٹروں اور پولیس پر پتھر پھینکنے والوں کی ملامت کررہے ہیں۔ اپنے ویڈیو میں سلمان نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہ کر دعا کرنے کی بھی صلاح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں یہی پڑھا تھا اللہ ہم سب کے اندر ہے اگر کنبہ کے ساتھ اللہ اور بھگوان کے گھر جانا ہے تو نکلو گھر سے باہر۔سلمان خان نے کورونا وائرس پر شائقین کو مزید سمجھاتے ہوئے کہا ‘‘اگر نماز پڑھنی ہے تو گھر میں پڑھو، پوجا کرنی ہے تو گھر میں کرو۔