لکھنؤ:16اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مقامی افرا دکی جانب سے طبی عملے پر حملے پر اپنی تشویش کا اظہا کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ نے جمعرات کو اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے علامات ملنے پر لوگوں کی جانچ کے لئے آگے آنا چاہے اور ڈاکٹروں کا تعاون کرنا چاہئے ۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا جس میں بھی وائرس سے متاثر ہونے کے علامات ہیں انہیں خود کی جانچ کے لئے آگے آنا چاہے اور ان ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کرنا چاہے ۔