نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ نئے فوجداری قانون میں ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے خصوصی دفعات کی گئی ہیں۔وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مانڈویا نے کہا کہ ملک میں ڈاکٹروں کو بھگوان سمجھا جاتا ہے ۔ یہ ہمارے ملک کی روایت اور پالیسی رہی ہے ۔ کئی بار ڈاکٹروں پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ مریض مرنے پر لوگ ڈاکٹروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے وقت ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے قانونی انتظامات کیے تھے ۔ اب نئے فوجداری قانون میں ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔وزیر صحت نے کہا کہ آج کی گئی دفعات سے ڈاکٹروں کو تحفظ ملے گا۔