نظام آباد ۔ 7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک شخص کی سرکاری دواخانہ میں موت واقع ہوگئی تفصیلات کے بموجب نظام آباد ضلع کے بودھن منڈل کے پدا ماولی موضع سے تعلق رکھنے والے مادھو رائو نامی شخص کو کل سردرد ، ناسازی طبیعت کی بناء پر دوپہر میں شریک کیا گیا تھا لیکن آج صبح 7 بجے اچانک مادھو رائو کا انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی اس کی مو ت واقع ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں نے برہمی کا اظہار کیا اور اس بارے میں دریافت کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل کو ئی جواب دینے سے قاصر رہی اور اطلاع ملنے پر صحافتی ایمرجنسی وارڈ میں فوٹو لینے کی کوشش کی تو عملے اور پولیس روکنے کی کوشش کی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو دنوں میں نظام آباد سرکاری دواخانہ میں تین افراد کی موت علاج کے دوران واقع ہوئی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے سرکاری دواخانہ میں موت واقع ہونے کا مریضوں کے رشتہ داروں کی جانب سے الزامات عائد کئے جارہے ہیں نظام آباد سرکاری دواخانہ میں ہر روز تقریباً 2 ہزار افراد او پی میں علاج و معالجہ کیلئے آتے ہیں اورکئی افرا د کو شریک دواخانہ بھی کیا جاتا ہے ۔