ڈاکٹر امبیڈکر کو کے ٹی آر ، کویتا اور ہریش راؤ کا خراج عقیدت

   

حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ، وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ہندوستانی دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت ادا کیا۔ کویتا نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاکہ ’بابائے دستور ہند ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت‘۔ ٹی ہریش راؤ نے لکھا کہ ’دستور ہند کے معمار اور سماجی مصلح کو ان کے یوم پیدائش پر ساری قوم پورے احترام کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ کے ٹی آر نے ایک عبارت کے ساتھ امبیڈکر کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ درج تھا کہ ’زندگی طویل کے مقابلے عظیم ہونا چاہئے‘۔