حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بھارتی کلکرنی کو این آئی این کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر بھارتی گذشتہ 20 سال سے ICMR-NIN میں سائنسدان کے طور پر خدمات انجام دیں اور گزشتہ تین سالوں سے آئی سی ایم آر میں تولیدی اور بچوں کی صحت اور غذائیت کے ڈیویژن کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہیں ۔ ڈاکٹر بھارتی ایک مشہور طیبیب ، سائنسداں نے چہارشنبہ کب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن کے نئے ڈائرکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ۔ ڈاکٹر بھارتی نے پونے یونیورسٹی سے پیڈیاٹرکس میں مہارت حاصل کی اور آسٹرلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹکنالوجی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے علاوہ جانس ہاپکنس بلومرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بھارتی نے صحت عامہ کے غذائیت کے اہم مسائل خاص طور پر زچگی اور بچوں کی غذائیت کے شعبے میں کئی بڑے کثیر مرکزی تحقیقی منصوبوں کا تصور اور ان کی قیادت کی ہے ۔ انہوں نے چھوٹے بچوں کے لیے تکمیلی خوراک کو بہتر بنانے خون کی کمی اور مردہ پیدائش کو کم کرنے کیلئے آئی سی ایم آر کے ملٹی سائیٹ نیشنل ہیلتھ ریسرچ کے ترجیحی منصوبوں کے تصور میں بھی تعاون کیا ہے ۔۔ ش