اُرددمیڈیم کورسس کی بھی سہولت ، ایم اے اُرد و میں ڈگری کامیاب اہل
حیدرآباد ۔ 15؍ جولائی ( پریس نوٹ ) ۔ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یو نیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 کے دوران انڈر گرائجویٹ ( بی اے ؍بی کا م ؍ بی ایس سی )انگلش ، اُردو اور تلگومیڈیم اور پوسٹ گرائجویٹ ایم اے بشمول اُردو،ایم کام ؍ایم ایس سی ؍ایم بی اے ؍بی ایل آئی ایس سی ؍ ایم ایل آئی ایس سی ،پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ پروگرامس میں 23؍ جون سے راست آن لائن داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ایسے اُمیدوار جنھوں نے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل نیشنل اوپن اسکول ؍ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائیٹی یا آندھراپردیش اوپن اسکول سوسائیٹی سے کامیاب ہوانڈرگرائجویٹ (ڈگری )پروگرامس میں داخلے کے اہل ہیں جب کہ انڈرگرائجویٹ (ڈگری )طلبہ پوسٹ گرائجویشن کورسس بشمول ایم اے اُردو میں راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ اور فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 12؍ اگسٹ 2021 مقرر ہے ۔ داخلہ کے خواہش منداُمیدواروں کو چاہیے کہ وہ بذات خود کسی بھی اے پی ؍ ٹی ایس آن لائن فرانچائیزسنٹرس (ای سیوا؍می سیوا)سے بذریعہ ڈیبٹ کارڈ؍کریڈیٹ کارڈ ٹیوشن فیس ادا کرسکتے ہیں ۔ داخلہ پراسپکٹس یونیورسٹی کے پورٹل
www.braouonline.in یا www.braou.ac.in
کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوںمیں موجود کسی بھی اسٹیڈی سنٹرس سے کتابچہ مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے ہیلپ ڈسک قائم کیا گیا ہے۔ یوجی ؍ پی جی میں داخلہ کے خواہش مند اُمیدوار رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈسک فون نمبرات 7382929570؍7382929580اور انفارمیشن سنٹرس040-23680290/291/294/295 سے ربط کرسکتے ہیں ۔ اسی دوران یوجی (سی بی سی ایس )سیکنڈ ایئر اور تھرڈایئر، یوجی اولڈ بیاچ سال 2012 تا 2020 کے سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ائیر کے علاوہ پی جی سکینڈایئر ، ایم بی اے سیکنڈ ایئر اور تھرڈایئر پروگرامس کے طلبہ اے پی ؍ ٹی ایس کے کسی بھی آن لائن سنٹر سے بذریعہ ڈیبٹ کارڈ؍ کریڈیٹ کارڈ فیس اد کرسکتے ہیں ۔ ادخال فیس کی آخری تاریخ 12؍ اگسٹ 2021 مقرر کی گئی ہے ۔