کاماریڈی :8؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے جنم دن کے موقع پر سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے آج ڈاکٹر راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو ، سابق رکن اسمبلی جکل گنگارام ، اقلیتی سیل کے صدر محمد سراج الدین ، ٹائون کانگریس صدر پی راجو ، رکن بلدیہ گیانیشوری و دیگر کارکنوں کے ہمراہ محمد علی شبیر نے راج شیکھرریڈی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا ۔ راج شیکھرریڈی کے دور میں کاماریڈی حلقہ کیلئے بڑے پیمانے پر برقی سربراہی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ۔ راج شیکھرریڈی کے انتقال کے 14 سال کے باوجود بھی ابھی عوام کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں ۔ راج شیکھرریڈی نہ صرف ترقیاتی کام بلکہ تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے بڑے پیما نے پر اقدامات کئے تھے اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے آروگیہ سری ، 108 و دیگر کئی اسکیمات سے آج عوام اس سے استفادہ کررہی ہے ۔