ڈاکٹر راہول دیو راج نمس کےنئے ڈائرکٹر مقرر

   

حیدرآباد۔ 7 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر راہول دیو راج پروفیسر اینڈ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ یورالوجی کو نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر کرسٹینا چونگٹو نے جی او آر ٹی 179 جاری کیا جس کے تحت نمس ایکٹ کی دفعہ 17(1) کے تحت ڈاکٹر راہول دیوراج کو ادارہ کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا ہے۔ ڈائرکٹر نمس کی حیثیت سے ان کی میعاد 3 سال رہے گی۔ ڈاکٹر راہول دیو راج سینئر یورالوجسٹ اور ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے نمس میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ فی الوقت یورالوجی ڈپارٹمنٹ سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر راہول ڈائرکٹر کی حیثیت سے نمس کے انتظامی اور تعلیمی امور کے علاوہ ہیلت کیئر خدمات کے نگرانکار ہونگے ۔ 1؍F