ڈاکٹر زاہد نے جوکھم اٹھاکر مریض کی جان بچائی

,

   

نئی دہلی : ڈاکٹر زاہد عبدالمجید جو ایمس نئی دہلی کے سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ہیں، انہوں نے ایک کووڈ مریض کی جان بچانے میں خود کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے قوی اندیشہ کی پرواہ نہیں کی۔ ڈاکٹر زاہد جو ہاسپٹل کے کریٹیکل کیر ڈیویژن میں متعین ہیں، انہوں نے ایک مریض کو جب وینٹی لیٹرکی سہولت سے محروم ہوتے دیکھا تو اپنا پی پی ای کٹ نکال کر فوری وینٹی لیٹر درست کیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ڈاکٹر زاہد کورونا سے متاثر ہوگئے اور اب وہ کورنٹائن ہیں۔ڈاکٹر زاہد کو ان کے والد نے شاباشی دی اور کہا کہ اگر ان کی جان بھی چلی جاتی تو وہ شہید ہوتے اور انہیں فخر ہوتا کیونکہ انہوں نے ایک مریض کی زندگی بچائی ہے۔