ڈاکٹر عبدالکلام کو قوم کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ملک نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اوران کی سادہ اور ملک کے لیے وقف زندگی کو یاد کیا۔ کووند نے جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے اودھمپور کمپلیکس میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔