٭ چنڈی گڑھ کنزیومر فورم نے ایک میٹریمونیل ایجنسی کو موہالی کی ایک فیملی کو 62,000 روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے کیونکہ ادارہ پیامات اُن کی ڈاکٹر لڑکی کیلئے دلہا تلاش کرنے سے قاصر رہا۔ ادارہ کو 50 ہزار روپئے 9% سود کے ساتھ واپس کرنے اور دیگر اخراجات کے طور پر 12,000 روپئے بھی ادا کرنے کیلئے کہا ہے۔ فیملی نے کہا تھا کہ دلہا ٹرائی سٹی میں مقیم جاٹ اور ڈاکٹر ہی ہو۔