ڈاکٹر مادھو دیو سرسوت حیدرآباد پبلک اسکول کے نئے پرنسپال

   

حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں نئے پرنسپال کے طور پر ڈاکٹر مادھو دیو سرسوت نے جائزہ حاصل کرلیا۔ اسکول کی ویب سائیٹ پر نیوز لیٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مادھو دیو تعلیم، تدریس، اکیڈیمک ایڈمنسٹریشن، ٹیم بلڈنگ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں میں 3 دہوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ حیدرآباد پبلک اسکول میں شمولیت سے قبل انہوں نے 7 برسوں تک گوالیار کے Scinidia اسکول میں پرنسپال کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ دہرہ دون کے ڈون اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جہاں انہوں نے کئی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو متعارف کرایا تھا۔ ڈاکٹر مادھو دیو سرسوت کے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اسکول سوسائٹی کو بہتر نتائج کی امید ہے۔ر