ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ ایان ہاسپٹل معین آباد آر آر ڈسٹرکٹ پر آغاز

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر محمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا ایان ہاسپٹل کنکامامیڈی معین آباد آر آر ڈسٹرکٹ پر زیر سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خاں 9 دسمبر سے 22 دسمبر تک عمل میں آیا ۔ 350 بیڈس پر مشتمل عصری سہولیات سے آراستہ ہاسپٹل جہاں پر اطراف و اکناف کے عوام تقریبا 5 سال سے استفادہ کررہے تھے ۔ ہاسپٹل انتظامیہ نے دونوں شہروں کے عوام کے بے حد اصرار پر مزید توسیع دیتے ہوئے شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام علاقوں سے مفت آمد و رفت کا انتظام کیا ۔ اس کے علاوہ اس کیمپ میں مریضوں کا آوٹ پیشنٹ اور ان پیشنٹ کی بھی حیثیت سے علاج کیا جارہا ہے ۔ ان تین دنوں میں ہزاروں مریض اپنا علاج کرارہے ہیں ۔ جن میں قابل ذکر خواتین کی ڈیلیوری و سیزرین میجر سرجری و مائنر سرجری کے علاوہ آنکھ کان ناک کی سرجری شامل ہے ۔ اس کے علاوہ تمام خون کے معائنہ آلٹرا ساونڈ ، سی ٹی اسکیان ، ایکسرے ، آڈیو میڈی شامل ہے ۔ بالکل مفت کئے جارہے ہیں ۔ مریضوں کے لیے مفت ناشتہ ، لنچ و عشائیہ کا بھی انتظام رکھا گیا ہے ۔ یہ بات ہاسپٹل کے انتظامیہ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہی ۔ یہ میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ 9 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ لائن نمبرس 8686285796 ۔ 9676311747 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔