ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے صدر کانگریس منتخب ہونے پر گلبرگہ میں جلوس

   

سیاسی و سماجی شخصیات و کانگریس قائدین و کارکنان کی جانب سے مقبول عام قائد کو مبارکباد
گلبرگہ /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ):شہر گلبرگہ اور ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ممتاز کانگریسی لیڈر، قائد اپوزیشن راجیہ سبھا ، سابق مرکزی و ریاستی وزیرڈاکٹر ملیکارجن کھرگے جنھوںنے اپنی پچاس سالہ سیاسی زندگی کانگریس پارٹی کو پروان چڑھانے اور ملک کے اعلیٰ کانگریسی قائدین کے ساتھ وفاداری کرنے میںگزار دئے ہیںاب انھیں آج اعلان کردہ نتائج کے مطابق آل ا نڈیاکانگریس کمیٹی کے صدارتی عہدہ کے لئے ووٹوںکی بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹر کھرگے کے صدر انڈین نیشنل کانگریس منتخب ہونے پر سارے ملک سے اور ریاست کرناٹک سے کانگریسی قائدین اور معززین کے علاوہ ان کے قریب ترین دوست و سابق رکن پارلیمینٹ گلبرگہ الحاج اقبال احمد سرڈگی ممتاز تاجر و ماہر تعلیم جناب مقصود علی منیار ، عرفان احمدسرڈگی،، ڈاکٹر اجئے سنگھ رکن اسمبلی جیورگی ، رحیم خان رکن اسمبلی بیدر، محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی،ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل انجنئیر جگ دیو گتہ دار صدر ضلع کانگریس کمیٹی ، ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے قریبی رفیق جناب خلیل عفان مسعود، الم پربھو پاٹل سابق ایم ایل سی ، انوار لحق موتی سیٹھ،احمرالاسلام، فراز الاسلام ، بابا نذر محمد خان ،عالم خان ، مظہر عالم خان ،عبدالعزیز خرادی، سہیل احمدلعل احمد، نور الاسلام زید، حیدر علی باغبان ،سید نیر خورشید، شفیق احمد شبو، ساجد رنجولوی، سجاد مانیال ، محمد عظمت محمد،اقبال احمد لعل احمد ،لالہ احمدبمبئی سیٹھ، عبدالعزیز رائو اور کئی ایک کانگریسی قائیدین ،گلبرگہ کے موجودہ کانگریسی کارپوریٹرس ، سابقہ مئیرس و ڈپٹی مئیرس وغیرہ نے بھی مبارک باددی ہے۔ اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ کانگریس کے ہر دل عزیز اور وفادار لیڈر، غریبوں دلتوں، اقلیتوں، پسماندہ طبقات، کسانوںاور مزدوروں کے ہمدرد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کی قیادت میںکانگریس نہ صرف ریاست کرناٹک بلکہ ملک کی دیگر ریاستوںمیںبھی مضبوط ومنظم ہوسکے گی ۔ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے انڈئین نیشنل کانگریس کے صدر منتخب ہونے پرگلبرگہ شہر میں ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایک کامیابی کاجلوس بھی نکالاگیا ۔