ڈاکٹر منموہن سنگھ کا راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ انتخاب

,

   

جئے پور ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ راجیہ سبھا کیلئے آج راجستھان سے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ انھیں ضمنی چناؤ کیلئے نامزدگیوں سے دستبرداری کیلئے قطعی مہلت سہ پہر 3 بجے ختم ہوجانے پر بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے ڈاکٹر سنگھ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کیلئے اُن کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر اور اسمبلی سکریٹری پی کمار ماتھر نے نتیجہ کا اعلان کیا۔ ریاستی حکومت کے چیف وہپ مہیش جوشی نے ڈاکٹر کی طرف سے انتخاب کی سند حاصل کی۔ سابق پی ایم کو کانگریس نے نامزد کیا تھا جبکہ بی جے پی نے ضمنی چناؤ کیلئے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، جو رکن راجیہ سبھا مدن لال سائنی کے دیہانت کے سبب ضروری ہوئے۔ ڈاکٹر سنگھ تقریباً تین دہے آسام سے پارلیمانی ایوان بالا کے رکن رہے ہیں۔