نئی دہلی، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)راجدھانی کے ساکیت علاقے میں نگر نگم اسپتال کے ڈاکٹرجے پی یادو کو ٹکر مارنے والے تینوں کار سواروں وجے ، سندیپ اور اجے کو پولس نے آج گرفتار کرلیا۔جنوبی دہلی میں پولس سپرنٹنڈنٹ اتل ٹھاکر نے بتایا کہ تیز رفتار کار نے راستے میں سائیکل سوار ڈاکٹر کو ٹکرمار دی تھی۔ اس کی وجہ سے علاج کے دوران ڈاکٹر کی موت ہوگئی تھی۔ پولس نے جانچ کے بعد تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے ، ان میں سے وجے کار چلارہا تھا۔واضح رہے کہ مہرولی پالی ٹکنیک کے کووڈ اسکریننگ سینٹر میں تعینات ڈاکٹر کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ نامعلوم کار نے ان کی سائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔پولس نے بتایا کہ ڈاکٹر جے پی یادو مہرولی میں واقع ایس ڈی ایم سی ڈسپنسری میں تعینات تھے ۔