نئی دہلی ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ڈاکٹر نے ہفتہ کو جنوبی دہلی کے درگاوہار میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی اور اس کیلئے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی پرکاش جروال کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس الزام کے پیش نظر پولیس نے خودکشی کا سبب بننے اور جبری وصولی کے الزامات پر متعلقہ لیجسلیٹر کے خلاف کیس درج رجسٹر کرلیا ہے ۔ تاہم جروال نے خود کو بے قصور بتایا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ 52 سالہ راجیندر سنگھ نے اپنے مکان کی چھت سے خود کو لٹکاتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ایم ایل نے کہا کہ وہ انکوائری کا سامنا کرے گا۔