ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی پر مریض کی موت

   

حیدرآباد۔/21 فبروری، ( سیاست نیوز) ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی سے ایک شخص فوت ہوگیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 48 سالہ سرینواس جو پیشہ سے سیول کنٹراکٹر ایم کے نگر علاقہ میں رہتا تھا۔کل یہ شخص ایڑیوں میں درد کی شکایت پر مقامی کلینک سے رجوع ہوا اور اس نے ڈاکٹر سے تشخیص کروائی۔ ڈاکٹر نے اس شخص کو دو انجکشن اور دو گولیاں دیئے اور وہ گھر واپس آگیا جس کے بعد اس کی صحت مزید بگڑگئی جسے فوری آندھرا مہیلا سبھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس او یو نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔