بجرنگ پونیا کو دہلی پولیس کے اہلکاروں نے اس وقت کارتاویا پاتھ پر روک دیا جب وہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے اور انہیں سنجے سنگھ کے الیکشن کے خلاف احتجاج میں اپنا مکتوب حوالے کرنے کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔
نئی دہلی۔اولمپیک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ڈبلیوایف ائی کے صدر کے طور پر برج بھوشن شرن سنگھ کے وفادار سنجے سنگھ کے انتخاب کے خلاف احتجاج میں اپنا پدم شری ایوارڈ واپس لوٹانے کا فیصلہ کیاہے۔
سابق میں ٹوئٹر کے نام سے پہچانا جانے والے ایکس پر ٹوکیو اولمپیک برانز میڈلسٹ پہلوان نے جو پوسٹ شیئر کیاہے اس میں لکھا کہ”میں وزیراعظم کو اپنا پدم شری واپس لوٹا رہاہوں۔ اتنا میں اس خط میں کہا ہے۔ یہ میرا بیان ہے“۔
جمعرات کے روز سنجے سنگھ ڈبلیو ایف ائی کے صدر کے طور پر منتخب ہوئے مذکورہ پینل پر برج بھوشن کے قریبی نے 15پوسٹس میں سے 13پر سبقت کے ذریعہ جیت حاصل کی ہے۔سنجے سنگھ کے انتخاب کے بعد ساکشی ملک‘ بجرنگ پونیا‘ ونیش پھوگاٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیاجس میں 2016ریو اولمپیک کی ایک برانز میڈلسٹ ساکشی نے احتجاج کے طور پر کھیل سے دستبرداری کا اعلان کیاہے۔
وزیراعظم مودی کو مخاطب کرنے والے ایک لیٹر میں بجرنگ نے لکھا”محترم مودی جی آپ کی صحت بہتر ہوگی۔
آپ بہت سارے کاموں میں یقینا مصروف ہوں گے مگر ملک کے پہلوانوں کی طرف آپ کی توجہہ مبذول کروانے کے لئے میں یہ تحریر کررہاہوں۔
آپ کو معلوم ہوگا کہ ملک کی خواتین پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کا برج بھوشن پر الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف اس سال جنوری میں احتجاج کیا تھا۔ میں بھی اس احتجاج میں شامل ہوا۔حکومت کی جانب سے سخت کاروائی کے وعدے کے بعد احتجاج روک دیاگیا“۔
مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹار پہلوان نے مزیدکہاکہ ”مگر تین ماہ کاعرصہ گذر جانے کے بعد برج بھوشن کے خلاف کوئی ایف ائی آر نہیں ہے۔ ہم نے دوبارہ سڑکوں پر اتر کر احتجاجکیااور کم از کم پولیس نے اس کے خلاف ایف ائی آر درج کی۔
جنوری میں 19شکایت تھیں مگر اپریل تک وہ گھٹ کر سات ہوگئیں۔ اس کا مطلب برج بھوشن نے 12خاتون پہلوانوں پر اپنا دباؤ بنانے میں کامیا ب ہوا“۔
بجرنگ پونیا کو دہلی پولیس کے اہلکاروں نے اس وقت کارتاویا پاتھ پر روک دیا جب وہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کرنے اور انہیں سنجے سنگھ کے الیکشن کے خلاف احتجاج میں اپنا مکتوب حوالے کرنے کے لئے پارلیمنٹ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔دہلی پولیس کے اہلکاروں کو بجرنگ نے کہاکہ ”نہیں میرے پاس کوئی اجازت نہیں ہے۔
اگر آپ کرسکتے ہیں تو یہ مکتوب وزیراعظم تک پہنچادیں کیونکہ میں اندر نہیں جاسکتا ہوں۔ نہ میں احتجاج کررہاہوں او رنہ ہی میں برہم ہوں“۔
وزیرکھیل کود نے اپنی وضاحت مں کہاکہ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کی حیثیت سے سنجے سنگھ کے انتخاب پر احتجاج میں پدم شری ایوارڈ لوٹانے کابجرنگ پونیا کا ذاتی فیصلہ ہے مگرہم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے ہم ترغیب دیں گے۔
منسٹری نے ایک اہلکار نے پی ٹی ائی کو یہ بھی بتایاکہ ڈبلیو ایف ائی سربراہ کے انتخابات شفاف طریقے سے کرائے گئے ہیں۔