اقوام متحدہ :عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے چین کی کورونا ویکسین ’سائنو ویک‘ کے استعمال کی ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اس ویکسین کے معیاری ہونے کا یقین دلایا ہے اور کہا کہ اس کی دو خوراکیں حاصل کرنے والے افراد کووڈ انیس کے شدید خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ ’سائنو ویک‘ کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد اقوام متحدہ کا ادارہ اپنے عالمی ویکسین پروگرام کوویکس کے تحت اس ویکسین کو خرید کر مختلف ممالک میں اسے تقسیم کر سکتا ہے تاہم یورپی یونین اور دیگر ممالک ڈبلیو ایچ او کی طرف سے چین کی اس ویکسین کے استعمال کی اجازت پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔ یورپی ڈرگ اتھارٹی خود ویکسین ’سائنو ویک‘ پر مکمل تحقیق کرے گی جس کے بعد ہی اس کے استعمال کا فیصلہ کیا جائے گا۔
