ڈبلیو ایچ او کی ’ایم پاکس ویکسین‘ کے استعمال کی منظوری

   

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے ‘ایم پاکس’ نامی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کی کامیاب آزمائش جاپان میں کی گئی تھی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جاپانی کمپنی ‘کے ایم بائیو لاجکس’ کی تیار کردہ ایم پاکس (منکی پاکس ) ویکسین ایل سی 16 کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق منظوری کے بعد یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی منظوری حاصل کرنے والی دوسری ویکسین بن گئی۔ڈبلیو ایچ او نے اگست میں دوسری بار ایم پاکس کو عالمی صحت کے لیے ہنگامی صورتِ حال قرار دیا تھا، جب وائرس کے ایک نئے ویرینٹ ‘کلیڈ آئی بی’ نے جمہوریہ کانگو سے دیگر پڑوسی ممالک میں پھیلنا شروع کیا تھا۔