ڈبلیو ڈبلیو سے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود؛ روس کے انٹرنیٹ کارکرد :روسی وزیر

   

٭ روس کے ڈپٹی وزیر مواصلات الیکسی سوکولو نے آج ایک ایسا بیان دیا ہے جو دُنیا میں ترقی یافتہ ٹکنالوجی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انھوں نے جو بیان دہے اُس کے مطابق روس میں ایک ایسی نوعیت کی چیکنگ کاکام مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیاہے کہ ورلڈ ورائیڈ ویب
(WWW)
سے رابطہ منقطع ہونے کے باوجود بھی روس میں انٹرنیٹ خدمات بدستور جاری رہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا مقصد روس اور اُس کی سرحدوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا ہے ۔ روس کی پارلیمنٹ میں ان ٹسٹنگ کے متعلق ایک بِل متعارف کیا گیا تھا ۔