ڈبل انجن کی سرکار کی دوہری کوششیں سب کے سامنے ہیں: ممبئی میں وزیراعظم مودی نے دیا بیان

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ممبئی – شولاپور اور ممبئی – شرڈی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اب ان دونوں کو ملا کر ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی کل تعداد 10 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم مودی نے دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، وزیر ریلوے اشونی وشنو وغیرہ موجود تھے۔