ڈبل بیڈروم مکانات پرہائی کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد 10۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ڈبل بیڈروم مکانات کے مسئلہ پر مفاد عامہ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ۔ درخواست میں شکایت کی گئی کہ منسن پلی میں پہلے اور دوسرے مرحلہ کے تحت 2412 مکانات کی تعمیر کیلئے خانگی کمپنی ڈی ای سی انفراسٹرکچر کو 180 کروڑ الاٹ کئے گئے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حکام نے قواعد کی خلاف ورزی کرکے قریبی افراد کو ٹنڈر الاٹ کیا ۔ تعمیری کاموں کے سلسلہ میں کمپنی کو 38 فیصد رقم جاری کردی گئی۔ درخواست گزار نے تعمیری کاموں کے معیار پر بھی سوال اٹھائے۔